چندرا بابو نائیڈو کا گوگل ہینگ آوٹس پر 20 ڈسمبر کو عوام سے رابطہ

حیدرآباد 14 ڈسمبر ( این ایس ایس ) چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر این چندرا بابو نائیڈو 20 ڈسمبر کو شام 6 تا 7 بجے گوگل ہینگ آوٹس پر عوام سے تبادلہ خیال کرینگے ۔ صدر تلگودیشم کا یہ ماننا ہے کہ تبادلہ خیال سے حکومت اور عوام کے مابین رابطوں کو شفاف بنایا جاسکتا ہے ۔ اس ملاقات کیلئے جو عنوان منتخب کیا گیا ہے وہ ’’ مہارتوں کا فروغ و اعلی تعلیم ‘‘ ہے ۔ اس تبادلہ خیال کے موقع پر عوام راست چندرا بابو نائیڈو سے سوال کرسکتے ہیں اور حکومت اے پی کی سوشیل میڈیا ٹیم اس بات کو یقینی بنائیگی کہ جو بھی سوالات پوچھے جائیں ان کے جواب دئے جاسکیں۔ ہینگ آوٹس پروگرام کے تعلق سے تفصیل http://chandra babunaidu.com/hangouts پر معلوم کی جاسکتی ہے ۔