چندرا بابو نائیڈو کا آج عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب

حیدرآباد۔/5نومبر،( پی ٹی آئی) آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو 6نومبر کو نئی دہلی میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس سے خطاب کریں گے جہاں وہ اپنی ریاست کو سرمایہ کاری کے بہترین مقام کے طور پر پیش کریں گے۔ چندرا بابو کے ایک قریبی مددگار کے مطابق وہ دو روزہ دورہ پر کل نئی دہلی پہونچیں گے جہاں وہ متعدد مرکزی وزراء سے ملاقات کے دوران اپنی ریاست سے متعلق مسائل پر گفت و شنید کریں گے ۔
اور بالخصوص حکومت تلنگانہ کی جانب سے آندھرا پردیش تنظیم جدید قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کو مرکز کے علم میں لائیں گے۔