چندرا بابو نائیڈو سے امیت شاہ کی ملاقات ،جی ایچ ایم سی اور میدک ضمنی انتخابات میں مفاہمت برقرار

حیدرآباد /22 اگست ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ نے آج دن میں تلگودیشم پارٹی کے صدر اور آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو سے ملاقات کی ۔ بی جے پی اور تلگودیشم دونوں مرکز اور آندھراپردیش حکومت میں حلیف جماعتیں ہیں اور توقع ہے کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن ( جی ایچ ایم سی ) کے آئندہ انتخابات کے علاوہ پارلیمانی حلقہ میدک کے مجوزہ انتخابات میں بھی مفاہمت برقرار رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرا شیکھر راؤ نے پارلیمانی حلقہ میدک سے انتخابات کے بعد اسمبلی کی نشست پر قبضہ برقرار رکھتے ہوئے لوک سبھا کی نشست سے استعفی دے دیا تھا جس کے نتیجہ میں یہ ضمنی انتخاب منعقد کیا جارہا ہے ۔