چندرابابو نائیڈو کی آج دہلی روانگی

حیدرآباد /12 ستمبر ( این ایس ایس ) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو 13 ستمبر بروز ہفتہ کو نئی دہلی روانہ ہوں گے جہاں وہ مرکزی وزیر ارون جیٹلی کی عیادت کریں گے جو علیل ہیں ۔ مسٹر نائیڈو دیگر کئی مرکزی وزراء سے بھی ملاقات کریں گے اور اتوار کو نئی دہلی سے چھتیس گڑھ روانہ ہوں گے اور رائے پور کا دورہ کریں گے ۔