حیدرآباد ۔یکم ؍ مارچ ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھراپردیش این چندرابابونائیڈو کل 2 مارچ کو ممبئی میں منعقدہ سٹی بینک کے سرمایہ کاری اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر وہ عالمی سطح کے سرمایہ کاروں کو آندھراپردیش میں سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دیں گے ۔ ریاست آندھراپردیش میں عالمی معیارات کے حامل دارالحکومت کی تعمیر کے لئے وہ کوشش کر رہے ہیں ۔