چلی کے جنگلات میں آگ بجھانے دیگر ممالک سے اپیل

نیویارک، 23 جنوری (یو این آئی) جنوبی امریکی ملک چلی کے جنگلات میں لگی دہائی کی سب سے زبردست آگ پر قابو پانے کے   لئے فوج کے 1200 جوان اور 500 فائربرگیڈ اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے ۔ صدر مشیل بیشلیٹ نے کہا کہ انہوں نے جنگلوں میں لگی آگ پر قابو پانے میں مہارت رکھنے والے ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فائربرگیڈ کا عملہ اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے وہ اس میں پوری تندہی سے لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چلی کے دورے پر آئے فرانسیسی صدر فرانکوئی اولاند سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ دارالحکومت سینٹیاگو کے جنوبی علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ان جنگلوں میں ایک ہفتہ قبل ہی آگ لگی تھی اور جنگل کے خشک ہونے کی وجہ سے یہ پورے حصے میں پھیل گئی۔ اس وقت بیشتر جنوبی امریکی ممالک میں موسم گرم ہے۔ حکام نے امریکہ، کینیڈا، میکسیکو اور پڑوسی متحدہ ارجنٹینا، برازیل، اروگوے اور پیرو سے بھی ہوائی جہاز اور ہیلی کاپٹروں کامطالبہ کیا ہے ۔ چلی کے وسطی اور جنوبی حصے کی 100 سے زائدمقامات پر لگی آگ پر قابونہیں پایا جا سکا ہے ۔