چلو اسمبلی جلوس میں رکاوٹوں کے خلاف حکومت کو ورا ورا راؤ کا انتباہ

حیدرآباد 29 ستمبر (این ایس ایس) انجمن انقلابی مصنفین کے صدر ورا ورا راؤ نے آج کہاکہ تلنگانہ میں فرضی انکاؤنٹرس کے خلاف 30 ستمبر کو مقرر چلو اسمبلی جلوس کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ اُنھوں نے کہاکہ یہ جلوس سندریا وگیان کیندر سے نکل کر اسمبلی پہونچے گا جس میں شہری و انسانی حقوق کی سینکڑوں تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ارکان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اُنھوں نے خبردار کیاکہ اگر پولیس اِس ریالی کو روکنے کی کوشش کرتی ہے تو اِس سے پیدا ہونے والی صورتحال کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔