چلتے پھرتے موبائیل فون کی چارجنگ

نئی دہلی ۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی دہلی کے ماونٹ کارمل اسکول کے دو طلباء نے ایک ایسا ڈیواکس تیار کیا ہے جس کی مدد سے آپ چلتے پھرتے اپنے موبائیل فون کی بیاٹری کو چارج کرسکتے ہیں۔ 15 سال کی عمر کے دونوں طالب علم آنند گنگادھر، اور موہک بھلا نے پورٹیبل موبائیل چارج تیار کیا ہے جو خودکار ہے۔ جوتے کے تلے سے مربوط چارجر کی واکی مولی چارجر کا نام دیا گیا ہے۔ یہ جوتا چلتے پھرنے کے دوران 6 والٹ تک برقی پیدا کرتا ہے اور فون بیاٹری کو چارج کرنے کیلئے کام آتا ہے۔

سیاچن میں لاپتہ ہندوستانی فوجی کی نعش برآمد
نئی دہلی۔ 20 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سیاچن گلیشیئر میں 18 سال قبل لاپتہ ہندوستانی فوجی کی نعش اترپردیش پہنچا دی گئی۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ مندرہ راجپوت ریجمنٹ سے تعلق رکھنے والا ہندوستانی فوجی حوالدار گاتیا پرساد 1996ء میں سیاچن گلیشیئر میں لاپتہ ہو گیا تھا جس کی چند روز قبل نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلیشیئر میں سخت سردی ہونے کے باعث فوجی کی نعش بالکل محفوظ ہے۔