چلتی ٹرین میں جنسی زیادتی کرنے والا گرفتار

بریلی ۔ 18 ۔ جون (سیاست ڈاٹ کام) ڈبرو ۔ گڑھ راجدھانی ایکسپریس میں سفر کے دوران ایک لڑکی سے چھیڑخانی کرنے والے ایک شخص کو ریلوے اسٹیشن پر گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ 8 سالہ لڑکی اپنے باپ کے ساتھ ٹرین پر سوار ہوئی تھی جو ا یک فوجی ہے ۔ رات تقریباً ایک بجے جب ٹرین بلیا اسٹیشن کے قریب تھی اور تمام مسافرین محو خواب تھے ۔ رنجیت نامی شخص لڑکی کو بیت الخلاء کے قریب لے گیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کر نے لگا ۔ دریں اثناء رفع حاجت کیلئے ایک مسافر وہاں پہنچ گیا اور رنجیت وہاں سے نکل بھاگا ۔ صبح میں لڑکی نے رنجیت کی شناخت کرلی اور دیگر مسافرین نے مل کر رنجیت کو پکڑلیا اور ریلوے کنٹرول روم کو مطلع کیا ۔ ٹرین جب بریلی اسٹیشن پہنچی تو رنجیت کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ لڑکی کے باپ نے مراد آباد ریلوے اسٹیشن پر اپنی شکایت درج کروائی۔

تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان
نئی دہلی ۔ 18 جون ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹس آرگنائزیشن نے کہاکہ عراق میں بدامنی کی وجہ سے آئندہ چند ماہ کے دوران تیل کی قیمت میں 15 تا 20 ڈالر فی بیارل اضافہ ہوسکتا ہے ، اس سے ہندوستان میں افراط زر کی شرح مزید بڑھے گی اور تیل درآمدات مصارف میں اضافہ ہوگا ۔