چشتیہ صوفیہ کی خدمات ، دو روزہ بین الاقوامی سمینار کا کل سے آغاز

مفتی اعظم فلسطین و خطیب مسجد اقصیٰ سماحۃ الشیخ محمد اے ایم حسین افتتاح کریں گے

حیدرآباد ۔ /19 جون (سیاست نیوز) شعبہ عربی یونیورسٹی کالج آف سائینس سیف آباد عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام دو روزہ بین الاقوامی سمینار بعنوان ’’ قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں چشتیہ صوفیا کا حصہ‘‘ کا کل /21 جون سے فیابسی آڈیٹوریم ریڈہلز نزد شاہ فنکشن ہال پر انعقاد عمل میں آرہا ہے ۔ اس سمینار میں ہندوستان کی مختلف جامعات کے ممتاز اسکالرس چشتی ، صوفیا کے علم تفسیر ، علم حدیث ، فقہہ عربی زبان و ادب کی نشر و اشاعت ،قومی یکجہتی اور مذہبی رواداری کے فروغ میں کی جانے والی خدمات پر تحقیقاتی مقالے پیش کریں گے ۔ سمینار کی صدارت پروفیسر سید رحمان پرنسپال یونیورسٹی کالج آف سائینس کریں گے ۔ ڈاکٹر سید خسرو حسینی سجاد نشین حضرت خواجہ بندہ نواز کلیدی خطبہ پیش کریں گے ۔ جناب عبدالقادر فیصل ممبر مجلس عاملہ عثمانیہ یونیورسٹی خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے ۔ پروفیسر ایس ستیہ نارائنا وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی ، الشیخ عبدالہ عبداللہ رکن پارلیمان فلسطین ، پروفیسر اختر الواسع کمشنر برائے اقلیتی لسانیات حکومت ہند ، جناب زاہد علی خان ایڈیٹر سیاست ، جناب وقارالدین قادری ایڈویٹر رہنمائے دکن ، پروفیسر محمد مصطفیٰ شریف ڈائرکٹر دائرۃ المعارف مہمانان اعزازی ہوں گے ۔ اس موقع پر شعبہ عربی کی جانب سے منعقدہ سمینار ’’شاہ ولی اللہ کی تعلیمات کا عصر حاضر سے تعلق ‘‘کے مقالے جات اور خصوصی نمبر ،عربی زبان و ادب کے فروغ میں حیدرآباد کا حصہ ‘‘کے عنوان پر مختلف اسکالرس کے تحقیقی مقالوں کی بشکل کتب (ترتیب کردہ ڈاکٹر سید شجاع الدین عزیز) بدست مہمان خصوصی رسم اجرائی عمل میں آئے گی ۔ سمینار کے کنوینر ڈاکٹر سید شجاع الدین عزیز ہوں گے ۔ شرکت کی عام اجازت ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885217655 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔