ٹالی ووڈ میگا اسٹار چرنجیوی حالیہ انتخابات کے بعد پھر سے فلموں میں ایکٹنگ کرنے کیلئے واپس آگئے ہیں اور ان کے کیریئر کی 150 ویں فلم جو جلد ہی شروع ہونے والی ہے کے بارے میں خبر ہے وی وی ونائیک ڈائرکٹ کرینگے ابتدائی طور پر چرنجیوی سے قریبی تعلقات رکھنے والے رائٹرس ان کی اس ایک سو پچاسویں فلم کی اسکرپٹ لکھنے کیلئے اپنی اپنی قابلیت دکھارہے تھے لیکن اب خبر آئی ہے کہ یہ اسکرپٹ نامور اسکرپٹ رائٹر چنی کرشنا لکھ رہے ہیں جنہوں نے اس سے قبل سوپر ہٹ فلموں ’’ اندرا ، بدری ناتھ ،جینس‘‘ جیسی فلموں کی کہانیاں لکھی ہیں چیرو کی اس فلم کی کاغذی امور کی تکمیل کے بعد اس کے ٹکنیشنس اور فلم کی مکمل اسٹار کاسٹ کو فائنل کیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق چرنجیوی کی یہ فلم ان کی 59 ویں سالگرہ یعنی 22 اگسٹ کو شروع ہوگی ۔