چرارے شریف میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل زخمی

سری نگر، 25 فروری (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چرارے شریف میں اتوار کے روز مشتبہ جنگجوؤں نے ایک پولیس کانسٹیبل پر گولیاں چلاکر اسے زخمی کردیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چرارے شریف میں مشہور صوفی بزرگ کی زیارت گاہ کے باہر تعینات ایک پولیس کانسٹیبل پر مشتبہ جنگجوؤں نے نذدیک سے گولیاں چلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ظ ایک رپورٹ کے مطابق حملہ آور مذکورہ پولیس کانسٹیبل کی سروس رائفل بھی اڑاکر لے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی کی گئی۔