چدمبرم کی دوسری مرتبہ ای ڈی کے روبرو حاضری

نئی دہلی ۔ 12 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سابق وزیر فینانس پی چدمبرم نے ایرسل ۔ میکسی کیس کے سلسلہ میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ ( ای ڈی ) کے روبرو آج دوسری مرتبہ حاضری دی ۔ سینئر کانگریسی قائد آج ای ڈی ہیڈکوارٹرز پر صبح 11 بجے حاضرہوئے ۔ اُن کو 5 جون کو پہلی مرتبہ حاضر ہونے کیلئے کہا گیا تھا ۔ گزشتہ کی طرح تحقیقاتی آفیسر چدمبرم سے PMLA کے تحت بیان کو ریکارڈکرے گا ۔ اس بار ایجنسی اُن سے اس معاملت کے بارے میں تازہ سوالات اُن کے لئے گئے فیصلوں پر کرے گی ۔ اس سے قبل ای ڈی نے FIPB حکام سے بھی اس معاملت کے بارے میں پوچھ تاچھ کی تھی ۔ سابقہ FIPB بورڈ کے بارے میں مخصوص سوالات چدمبرم سے دریافت کئے جاسکتے ہیں ۔ خاص طورپر تنظیم کی جانب سے لئے گئے فیصلے اور اُن کی قانونی حیثیت اور دائرہ کار کے بارے میں سوالات اُٹھائے جاسکتے ہیں۔ اس کیس میں چدمبرم کے بیٹے کارتک سے دو مرتبہ ای ڈی نے سوالات کئے تھے ۔