نئی دہلی ۔/9اپریل، ( سیاست نیوز)سپریم کورٹ نے آج از خود کارروائی کرتے ہوئے چتور انکاونٹر کی سی بی آئی یا ایس آئی ٹی کے ذریعہ آزادانہ تحقیقات کا حکم دینے سے گریز کیا ۔ تاہم اس معاملے میں درخواست دائر کرنے کی اجازت دیدی ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور جسٹس ارون مشرا پر مشتمل بنچ نے کہا کہ درخواست دائر کرنے کے بعد ہی اس معاملہ پر غور کیا جاسکتا ہے ۔ بنچ نے ایڈوکیٹ آر کرشنا مورتی کو درخواست دائر کرنے کی اجازت دی جنہوں نے اس واقعہ کا زبانی تذکرہ کرتے ہوئے عدالت سے خواہش کی تھی کہ وہ از خود کارروائی کرے۔