چاوان وزیراعظم کے وفادار نہیں تھے: بارو

ممبئی 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا پرتھوی راج چاوان وزیراعظم منموہن سنگھ کے وفادار نہیں تھے جبکہ اُنھوں نے 2009 ء میں کانگریس کی انتخابی کامیابی کا سہرا منموہن سنگھ کے بجائے راہول گاندھی کے سر باندھا تھا۔ سابق مشیر ذرائع ابلاغ برائے وزیراعظم سنجے بارو نے کہاکہ 2009 ء میں جب کانگریس نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی تو چاوان کا خیال تھا کہ یہ کامیابی راہول گاندھی کی وجہ سے ہے۔ وہ اپنی کتاب کی رسم اجراء کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ 2009 ء میں کانگریس نے عام انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی تھی۔