کوٹایم۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر کیرالا اومین چانڈی ان کی کار سڑک پر پھسل کر ایک نالے میں گرجانے کے باوجود بال بال بچ گئے ۔ یہ حادثہ 2:45بجے دن کناکری کے قریب وائیکوم ایٹمانور شاہراہ پر پیش آیا ۔ جب کہ چیف منسٹر اپنے آبائی قصبہ اُتو پلی جارہے تھے ۔ وہ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کی تقریب میں جو کل کوزی کوڈ میں منعقد ہوئی تھی شرکت کے بعد واپس ہورہے تھے جب کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ ایک بیان یہ بھی ہے کہ کار کا ٹائر اچانک پنکچر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کار سڑک سے پھسل کر نالے میں گرگئیں۔ حقیقی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔