حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاول 1438 ء زیر نگرانی مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری معتمد صدر مجلس علماء دکن آج شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع ابر آلود تھا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کمیٹی گلبرگہ شریف ، ورنگل ، کڑپہ ، ناندیڑ ، اورنگ آباد ، تانڈور ، مالیگاؤں ، فرنگی محل لکھنو ، پٹنہ و آسام کے علاقوں میں مطلع صاف ہونے اور چاند نظر نہیں آنے کی اطلاعات ملیں ۔ نیز دہلی ، دیوبند ، بھوپال اور بنگال کے مقامات سے اطلاعات ملیں کہ مطلع ابر آلود ہے اور چاند نظر نہیں آیا ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ بتاریخ 29 جنوری 2017 بروز اتوار 30 ربیع الثانی 1438 ھ ہوگی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید محمد قبول بادشاہ قادری الشطاری ، مولانا مفتی محمد عظیم الدین ، مولانا مفتی خلیل احمد ، مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری ، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید حامد محمد افتخار پاشاہ قادری ، مولانا سید اولیاء حسینی مرتضیٰ پاشاہ قادری اور جناب قاضی سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔
شیعہ علماء کا بیان
٭٭ سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے اعلان کیا ہے کہ حیدرآباد شہر میں مطلع صاف تھا اور چاند نظر نہیں آیا ۔ نہ ہی کہیں سے رویت کی اطلاع ملی ہے ۔ لہذا 29 جنوری یکشنبہ 2017 کو 30 ربیع الثانی ہوگی اور دوشنبہ 30 جنوری 2017 کو یکم جمادی الاول ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ۔ مولانا سید بیٰ حسن زیدی ، مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا سید ظفر یاب حیدر ، مولانا رضا عباس خان ، مولانا سید جلال حیدر ، مولانا عسکری علی خاں اور مولانا سید جواد عابدی ۔۔