حیدرآباد ۔ 26 ؍مارچ ( سیاست نیوز) وزیرفینانس ای راجندر نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے سماج کی ترقی میں اہم رول ادا کرنے کی اپیل کی اور مالیاتی نظام کو بہتر بنانے میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی خدمات کی ستائش کی ۔ وزیر فینانس نے آج چارٹرڈ اکاونٹنٹس اسوسی ایشن صدر مسٹر چنگل ریڈی کی صدارت میں منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بینک آڈٹس حقیقی حالات پر مبنی آئینہ کی طرح ہونی چاہئے ۔ اس سمینار میں سابق قومی صدر چارٹرڈ اکاونٹنٹس اسوسی ایشن مسٹر دیوا راج ریڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر ریرزو بینک کی جانب سے جاری سالانہ جاری کی جانے والی ہدایات ‘ رہنمایانہ خطوط کو کتاب کی شکل دے کر چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کوپیش کئے ۔وزیر موصوف نے کہا کہ ہر مرد کی ترقی کے پس پردہ ایک دکھائی نہ دینے والی طاقت پائے جانے کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح ہر ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے پیچھے تاجر پیشہ افراد پائے جاتے ہیں ۔ مسٹر دیوراج ریڈی نے ہر معاملہ کی تفصیلی معلومات رکھتے ہوئے بینکوں سے متعلق آڈٹ رپورٹس مرتب کرنے کا چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو مشورہ دیا ۔ انہوں نے وزیر فینانس پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر چارٹرڈ اکاؤنٹٹس کو بھی سرکاری نظم و نسق میں حصہ دار بنانے کی صورت میں مالیاتی شعبہ کی ترقی میں یہ تمام چارٹرڈ اکاونٹنٹس اپنی گرانقدر خدمات انجام دے سکتے ہیں۔