حیدرآباد۔13مئی (سیاست ڈاٹ کام)حیدرآباد کی تاریخی عمارت چارمینار سے آج دوڑ کا اہتمام کیاگیا۔چارمینار پیدل راہرو پروجیکٹ پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے پانچ اوردس کیلومیٹر دو زمروں کی دوڑ منعقد کی گئی جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے حصہ لیا ۔مئیر حیدرآباد بی رام موہن ،کمشنر گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن جناردھن ریڈی اور محکمہ سیاحت کے سکریٹری بی وینکٹیشم نے جھنڈی دکھائی۔اس رن کا آغاز تاریخی چارمینار سے ہوا جو چندرائن گٹہ انر رنگ روڈسے ہوتے ہوئے دوبارہ چارمینار کو پہنچی ۔5k رن چارمینار سے فلک نما پیلس اور پھر وہاں سے چارمینار تک نکالی گئی۔اس دوڑ میں نوجوانوں نے کافی جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اس کوکامیاب بنایا۔