چارلسٹن چرچ دھماکہ میں مہلوکین کی آخری رسومات

چارلسٹن( امریکہ) ۔28جون ( سیاست ڈاٹ کام ) جنوبی کیرولینا کے ایک چرچ میں مہلک فائرنگ کے واقعہ میں ہلاک ہونے والوں کی آخری مذہبی رسومات تاریخی سیاہ فاموں کے چرچ میں ادا کی گئیں جہاں انہیں ہلاک کیا گیا تھا ۔ سنتھیا ہرڈ ‘ تائیوانی ساینڈرس اور سوسی جیکسن ‘ ایمنیول افریکن میتھاڈسٹ چرچ چارلسٹن میں مذہبی اجتماع کی قیادت کررہی تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ چرچ میں بندوق بردار داخل ہوگیا اور اُس نے بائیبل اسٹیڈی گروپ پر اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ پولیس نے ادعا کیا کہ یہ حملہ نسلی منافرت کی بناء پر کیا گیا تھا ۔ دعائیہ اجتماع میں شرکت کرنے والوں میں جنوبی کیرولینا کی گورنر نکی ہیلی اور شہری حقوق تنظیم کے قائدین شامل تھے ۔ تدفین دعائیہ اجتماع کے بعد انجام دی گئیں ۔ ایک خاتون کو کل علی الصبح گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ وسطی کیرولینا کے دارالحکومت کولمبیا میں اس خاتون کو گرفتار کیا گیا ۔ کیونکہ اس کے بارے میں مخبروں نے اطلاع دی تھی کہ اس نے سرکاری عمارت پر پرچم لہرایا تھا ۔ 30سالہ نیوسم کو فوری گرفتار کرلیا گیا تاہم بعد ازاں رہا بھی کردیا گیا ۔