چائیلڈ ایکٹ 2006 میں ترمیم کی ضرورت

ریاستی سطح کے اجلاس سے گنگوبھانو مورتی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : گنگو بھانو مورتی ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی چیرمین تلنگانہ آر چکا الیا ادیوگ سنگھم نے آج کہا کہ چائلڈ ایکٹ 2006 میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہے ۔جو 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی شادیوں کو روکتا ہے ۔ آج یہاں مہیتا ، پلان انڈیا اینڈ گرلس ایڈوکیس الائنس کے زیر اہتمام بچپن کی شادیوں کے تدارک اور ثانوی تعلیم کو فروغ دینے پر منعقدہ ایک اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے گنگو بھانو مورتی نے حکومت کرناٹک کی مثال دی جہاں اس سلسلہ میں قوانین کو سخت بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں بھی ریاستی حکومت کو اس طرح کا سخت قانون بنانا چاہئے تاکہ بچوں کی شادیوں کو روکا جاسکے اور اس سلسلہ میں گاوں کی سطح پر مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔۔