نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سرکاری ذرائع نے کہا ہے کہ تاحال 13.28 کروڑ پرمننٹ اکاؤنٹ نمبرس (پیان) آدھار سے مربوط کئے گئے ہیں۔ اس طرح 39.5% پیان اب آدھار سے مربوط ہوچکے ہیں۔ ملک میں تقریباً 33 کروڑ پیان کارڈس ہیں جبکہ 115 کروڑ افراد کو آدھار کارڈس جاری کئے جاچکے ہیں۔ حکومت نے یکم جولائی سے رقم ٹیکس ریٹرنس کیلئے پیان سے آدھار کو مربوط کرتے ہوئے نیا پیان نمبر حاصل کرنے کا لزوم عائد کی ہے۔ سپریم کورٹ نے جون میں حکومت کے اس طریقہ کار کو جائز قرار دیا تھا۔