حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ملک بھر میں عنقریب شہریوں کو کسی بھی ناگہانی صورت میں مدد حاصل کرنے تمام ایمرجنسی خدمات بشمول پولیس فائر بریگیڈ اور ایمبولنس کے لیے واحد نمبر 112 استعمال کرنے کی سہولت مہیا کی جائے گی ۔ اس وقت شہریوں کو مختلف ہنگامی خدمات کے لیے مختلف نمبر ڈائیل کرنے پڑتے ہیں ۔ مثال کے طور پر پولیس سے مدد کے لیے 100 فائر انجن کی طلبی کے لیے 101 ایمبولنس کے لیے ، 102 اور ایمرجنسی ڈیزاسسٹر مینجمنٹ کے لیے 108 ڈائیل کرنا پڑتا ہے ۔ نئے واحد نمبر کی سفارش اپریل 2015 میں ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی نے کی ۔ جسے 28 مارچ 2016 کو ٹیلی کام کمیشن نے منظوری دی ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ چند ماہ کے اندر نئے سسٹم پر عمل آوری ہوگی ۔۔