پی ڈی پی میں پھوٹ کے خطرناک نتائج ہونگے: محبوبہ

سرینگر۔13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپنے استعفیٰ کے بعد پہلی مرتبہ منطر عام پر آنے والی سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے انتباہ دیا کہ مرکز کی پی ڈی پی میں پھوٹ ڈالنے کی حکمت عملی کے بہت ہی خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ بی جے پی سے اپنی تائید واپس لینے پر محبوبہ مفتی نے 19 جون کو وزیراعلی کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی مضبوط ہے اور چند اختلافات کو دور کرلیا جائیگا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرکز کی طرف سے ان کی پارٹی میں پھوٹ ڈالنے (جس طرح 1987ء میں ہوا تھا) کی کوشش دراصل عوامی ووٹوں کو غضب کرنے کے اور مسلم یو نائیٹیڈ فرنٹ کو تباہ کرنے کے مترادف ہوگی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1987ء کے اسمبلی انتخابات کی پیداوار سید صلاح الدین ممنوع حزب المجاہدین کے صدر اور ممبر یاسین ملک، آزادی پسند تحریک جے کے ایل ایف ہیں۔ سید صلاح الدین فی الوقت پاکستان میں مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فیملی کی طرح ہر پارٹی میں اختلافات رہتے ہیں جن کو حل کیا جاسکتا ہے اور دہلی کی بغیر مداخلت کے پھوٹ نہیں پڑسکتی۔ 1987ء میں عوامی ووٹوں کو غضب کرنے کا سبب ایک صلاح الدین اور ایک یاسین ملک کی پیداوار ہے۔