پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے دبئی میں جاری اجلاس کے دوران سندھ حکومت کی کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل میمن سے بلدیات اور اطلاعات کی وزرات لے کر محکمہ ورکس اینڈسروسزاورآرکائیو دینےکافیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو کو محکمہ اطلاعات اورآبپاشی،ناصر شاہ کومحکمہ بلدیات،مکیش کمار چائولہ کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اوردیہی ترقی جبکہ میرہزار خان بجرانی کو تعلیم کی وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔