اسلام آباد ۔ 13ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے صوبہ پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول لاہور سے پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) ہیڈکوارٹرس موقوعہ اسلام آباد پر یکم ستمبر کو حملہ میں ملوث 25 افراد کو گرفتار کرلیا ۔ انگریزی اخبار ’ڈان‘ کی آن لائن رپورٹ کے مطابق تحقیقات کرنے والے افسران سے ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ 70 حملہ آوروں کی نشاندہی کی اور اُن کی شناخت کرنے والوں کیلئے ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان بھی کیا ۔ اس سلسلہ میں اخبارات میں ایک اشتہار بھی شائع کیا گیا ہے ۔ فی الحال جن حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے اُن سے مابقی حملہ آوروں کے محل وقوع کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔