پی راملو نے چیرمین تلنگانہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا جائزہ حاصل کرلیا

حیدرآباد 22 مارچ (این ایس ایس) مسٹر پی راملو موظف آئی پی ایس آفیسر نے آج یہاں ٹورازم ہاؤز حمایت نگر میں چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرلیا۔ بعدازاں نئے چیرمین نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ دور میں نوجوان نسل روایتی سیاحتی مراکز کے علاوہ بوٹنگ، گلیڈنگ اور واٹر اسپورٹس جیسے مشغلوں کو فراموش کردیئے ہیں جس کی بحالی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر سیاحت اجمیرا چندولال کے علاوہ ڈاکٹر کرسٹینا زیڈ چنگتو آئی اے ایس منیجنگ ڈائرکٹر ٹی ایس ٹی ڈی ایس بھی موجود تھے۔