حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ڈائرکٹر انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹرپرائزس پروفیسر آر کے مصرا کے بموجب ادارہ ہذا کے مختلف کورسیس جیسے پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان مینجمنٹ جنرل ، پی جی ڈی ایم بینکنگ ، انشورنس اینڈ فینانشیل سروسیس ، پی جی ڈی ایم ریٹیل مارکیٹنگ ، پی جی ڈی ایم انٹرنیشنل بزنس ، پی جی ڈی ایم ہیومین ریسورس مینجمنٹ اور ایگزیکٹیو پی جی ڈی ایم میں داخلوں کے لیے 9 اپریل کو انٹرویوز اور گروپ مباحث ہوں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے امیدوار جنہوں نے کیاٹ / میاٹ / ایکس اے ٹی ، اے ٹی ایم اے / جی میاٹ میں رینک حاصل کیے ہوں وہ ویب سائٹ ipeindia.org پر آن لائن فارم داخل کریں ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبرات 1800-3000-4473 ۔ 9391932129 پر ربط کریں ۔۔
ایمسیٹ ادخال درخواست کی
15 اپریل آخری تاریخ
حیدرآباد ۔ 5 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ ایمسیٹ 17 مئی کو مقرر ہے ۔ کنوینر جے این ٹی یو ہے فارمس بغیر جرمانہ کے آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 اپریل ہے ۔ انٹر میڈیٹ ایم پی سی طلبہ انجینئرنگ / فارمیسی کے لیے اور انٹر بی پی سی طلبہ بی فارمیسی ، فارما ڈی ، وٹرنری ، اگریکلچر کے لیے اہل ہیں ۔ ایمسیٹ میں رینک کے حصول کے لیے کراش کورس کوچنگ صبح 8 تا 11 بجے چارمینار نزد پٹرول پمپ چندرا کالج اور محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر جاری ہے رجوع ہو کر استفادہ کریں ۔۔