حیدرآباد ۔ 16 جون ۔ ( سیاست نیوز)ایم ای ؍ ای ٹیک ؍ ایم آرک ؍ ایم فارما کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کے زیراہتمام 26 تا 31 مئی 2014 ء منعقدہ پی جی ای سیٹ امتحانات کے نتائج آج جاری کردیئے جو www.appgecet.org اور www.osmania.ac.in پر دیکھے جاسکتے ہیں۔ ان مشترکہ داخلہ امتحانات میں 1,18,259 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جن کے منجملہ 1,08,112 امیدواروں نے حصہ لیا اُن میں 68,745طلباء اور 39,367 طالبات تھیں۔ کامیاب طلباء کا فیصد 89.19 اور کامیاب طالبات کا فیصد 93.27 ہے ۔ ان امتحانات میں 97,642 امیدوار اہل اور کامیاب قرار دیئے گئے ہیں اس طرح مجموعی طورپر 90.3 فیصد امیدوار مختلف متعلقہ کورسیس میں داخلوں کے اہل قرار پائے ہیں۔