احمدآباد ۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی گجرات سے انتخاب لڑنے کا امکان نہیں ہے حالانکہ بی جے پی کی اسٹیٹ یونٹ اس ضمن میں تقاضہ کررہی ہے ایک پارٹی لیڈر نے آج یہاں بتایا کہ مودی نے 2014ء میں وڈوڈرا اور وارانسی سے لوک سبھا الیکشن لڑا تھا اور انہوں نے آخرالذکر نشست برقرار رکھی۔ وڈوڈرا سے بعد میں بی جے پی کے دھننجے بھٹ منتخب ہوئے۔ گجرات میں 23 اپریل کو پولنگ ہوگی۔