نئی دہلی ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم دفتر نے شدید تنقیدوں کے بعد آج کہا کہ پی ایم او کا ٹوئیٹر اکاونٹ @PMOIndia کو مائیکرو بلاگنگ کمپنی کی جانب سے محفوظ رکھا گیا ہے اور اسے آئندہ ہفتہ تشکیل پانے والی نئی حکومت کے حوالہ کیا جائے گا۔ پی ایم او نے بتایا کہ تمام مفادات پر مبنی مواد اور مواصلات کو پی ایم او کے انتظامی اور نظم و نسق کے کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد یہ تمام ذمہ داری نئی قیادت کے سپرد کی جائے گی۔ منموہن سنگھ پر پائے جانے والے موجودہ مواد کو بھی ٹوئیٹر کے نئے اکاونٹ پر قابل دستیاب بنایا گیا ہے۔