پی ایم او ویب سائیٹ کا 6 علاقائی زبانوں میں آغاز

نئی دہلی ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہمہ لسانی خدمات کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر کے سرکاری ویب سائیٹ کو 6 علاقائی زبانوں سے مربوط کرلیا گیا ہے ۔ اب اس ویب سائیٹ پر گجراتی ، مراٹھی ، ملیالم اور بنگال کے بشمول 6 بڑی علاقائی زبانوں میں مواد دستیاب ہوگا ۔ یہ اقدام ملک بھر کے عوام تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے ۔ اس ویب سائیٹ کو وزارت خارجہ امور سشما سواراج نے شروع کیا ہے جس میں ٹامل اور تلگو ترجمے بھی دستیاب ہوں گے ۔ قبل ازیں پی ایم او ویب سائیٹ www.pmindia.gov.in پر حکومت کے مختلف اقدامات کو متعارف کروایا جاتا تھا جو انگریزی اور ہندی میں دستیاب تھے ۔ اب 6 زبانوں میں یہ مواد دستیاب ہوگا ۔

 

افریقی شہریوں پر حملے ‘ 8 گرفتار
نئی دہلی ۔ 29مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی میں افریقی شہریوں پر حملوں میں ملوث 8افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پولیس کو ہدایت دی تھی کہ حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور جہاں یہ برادری سکونت اختیار کئے ہوئے ہے ان محلوں میں طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی جائے ۔ چار ملزمین گرفتار کئے گئے ہیں اور پانچواں مشتبہ شخص نابالغ ثابت ہوا ۔ اندیشہ ہے کہ اُس پر الزامات اور غلطی سے حراست میں رکھنے کے غلط اثرات مرتب ہوں گے ۔ڈی سی پی ( ساؤتھ ) ایشور سنگھ نے جنوبی دہلی کے علاقہ مہرولی میں حملوں کے واقع کا حوالہ دیتے ہوئے اس کا انکشاف کیا ۔ اس واقعہ میں 6افریقی شہری زخمی ہوگئے تھے ۔