پی ایف ڈپازٹ پر 8.75 فیصد شرح سود برقرار

نئی دہلی۔/26اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) ریٹائرڈ منٹ فنڈکے ادارہ ای پی ایف او ٹرسٹیز نے سال2014-15کیلئے پراویڈنٹ فنڈ ڈپازٹ پر شرح سود کی ادائیگی 8.75فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے اعلیٰ فیصلہ ساز ادارہ سنٹرل بورڈ ٹرسٹیز کے اجلاس کے بعد سنٹرل پراویڈنٹ فنڈ کمشنر کے کے جالن نے کہا کہ جاریہ مالیاتی سال میں پراویڈنٹ فنڈ ڈپازٹ پر 8.75فیصد شرح سود ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ای پی ایف او کے تقریباً پانچ کروڑ صارفین ہیں۔