پی آئی اے کے بقایہ جات کی وجہ سے ایران کا نواز شریف کے طیارہ میں ایندھن بھرنے سے انکار

لاہور 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی عہدیداروں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے طیارہ میں ایندھن بھرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ وہ گزشتہ ماہ تہران کے دورے پر تھے کیونکہ سرکاری زیرانتظام پی آئی اے کے بقایہ جات 5 ہزار امریکی ڈالر سے زیادہ ہوگئے تھے۔ پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز کے ایک سینئر عہدیدار نے کہاکہ ایرانی ایرپورٹ کے عہدیداروں نے تہران ایرپورٹ پر 12 مئی کو وزیراعظم پاکستان کے طیارہ میں ایندھن بھرنے سے انکار کردیا تھا اور انتباہ دیا تھا کہ طیارہ کو اُس وقت تک پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ بقایہ جات کی ادائیگی نہ کی جائے۔ حالانکہ بقایہ جات صرف 5 ہزار امریکی ڈالر تھے۔