پی آئی او کا مؤجد کمسن لڑکا نابینا افراد کیلئے نئی ایجاد کرنے کوشاں

نیویارک۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ ایک 13 سالہ ہندوستانی نژاد لڑکے کا جس نے کم قیمت منقولہ بریل پرنٹر ایجاد کیا ہے، کہنا ہے کہ وہ فی الحال ایک بالکل انوکھے نظریہ پر تحقیق کررہا ہے۔ وہ ایک ایسی ایجاد کرنا چاہتا ہے جو بصارت سے محروم لاکھوں افراد کے لئے مفید ثابت ہوسکے۔ شوبھم بنرجی آٹھویں جماعت کا سنٹا کلارا کیلیفورنیا میں طالب علم ہے۔ اسے قابل قدر تائید اور ستائش پر مبنی تبصرے ماہرین اور باوقار کمپنیوں سے حاصل ہورہے ہیں جو اس کی سابقہ ایجاد پرنٹر برائیگو کے بارے میں ہوتی ہیں۔ اس نے حال ہی میں ایک روبوٹک کٹ بھی ایجاد کیا ہے، لیکن وہ اپنی اس ستائش سے مطمئن ہوکر خاموش بیٹھنے والا لڑکا نہیں ہے۔ اس کے پاس کئی نظریات ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ عوام کی مدد کرنے والی کئی ایجادات کرے جو خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک کے عوام کے لئے مفید ثابت ہوسکیں۔ تفصیلات کا انکشاف کئے بغیر بنرجی نے کہا کہ فی الحال وہ ایک نئے اور انوکھے نظریہ پر تحقیق کررہا ہے۔ ایک ایسی شئے تیار کرنا چاہتا ہے جو نابینا افراد کے لئے کارآمد ثابت ہوسکے۔