اسلام آباد ، 31 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی نیشنل ایرلائن پی آئی اے نے مبینہ طور پر34 ہندوستانی ٹرانزٹ مسافرین کو لاہور کی ایک ہوٹل پہنچایا تاکہ ایک رات توقف کریں حالانکہ اُن کے پاس پاکستانی ویزا نہیں تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے ایک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایرلائنز کے عملے نے بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانیوں کو ایرپورٹ سے مختلف چیک پوائنٹس سے نکالتے ہوئے ہوٹل پہنچایا حالانکہ وہاں ایف آئی اے والے تعینات تھے۔ ہندوستانی مسافرین نئی دہلی سے پی آئی اے فلائیٹ کے ذریعہ سعودی عرب کو لاہور میں توقف کے ساتھ روانہ ہوئے تھے۔