پیوٹن پر امریکی ڈائریکٹر دستاویزی فلم بنانے کے خواہاں

واشنگٹن ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) مشہور و معروف امریکی فلم ڈائرکٹر اولیور اسٹون نے آج خواہش ظاہر کی کہ وہ صدر روس ولادیمیر پیوٹن پر ایک دستاویزی فلم تیار کریں گے ۔ 68 سالہ ڈائرکٹر جنھوں نے اب تک تین امریکی صدور کی زندگی پر دستاویزی فلمیں بنائی ہیں جن کے ٹائٹل تھے ’’جے ایف کے‘‘ ، ’’نکسن ‘‘ اور "W…” ۔ انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ وہ صدر روس ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ ایک ایسے اہم نکتے پر انٹرویو کرنا چاہتے ہیں جسے امریکی شہری شاید سننا پسند نہ کریں۔ دوسری طرف پیوٹن کے پریس سکریٹری کا بھی یہ کہنا ہے کہ اولیور اسٹون کی خواہش کے بارے میں ہم (پیوٹن اور سکریٹری) پہلے سے ہی جانتے ہیں۔