پیشنٹ کیر اٹنڈینٹس ( مسلم خواتین ) کو ملازمت کے مواقع

پسماندہ ،20 تا 40 سال عمر کی خواتین درخواست داخل کرنے کی اہل
حیدرآباد ۔ 31 ۔ اکٹوبر : ( ای میل ) : Nipuna ہوم کیر ( نپونا گلوبل ہیلت ہوم کیر ڈیویژن ) جو کہ گھر پر مریضوں کی دیکھ بھال و خدمات فراہم کرنے والی تنظیم ہے کو حیدرآباد میں گھر پر مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے مالی ، معاشی اعتبار سے پسماندہ مسلم خاندانوں سے تعلق رکھنے والی بیوہ ، تنگ دست ، شوہر سے ترک تعلق رکھنے والی 20 خواتین کی ضرورت ہے ۔ مریض کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون کو 7000 روپئے تنخواہ دی جائے گی ۔ کام کا مقام گھر / دواخانہ حیدرآباد میں ضرورت کے حساب سے ہوگا ۔ مفت غذا ، رہائش فراہم کی جائے گی ۔ صرف خواتین 20 تا 40 سال عمر ، وزن لازمی طور پر کم از کم 45 کلوگرام اور زائد قد لازمی طور پر 5 فٹ سے کم نہ ہو ۔ تعلیمی قابلیت اے این ایم انٹر کامیاب یا فیل / 7 ویں ۔ 10 ویں جماعت کامیاب یا فیل ۔ نپونا ہوم کیر اے پی رجسٹرڈ فرم ہے اس کے حیدرآباد ، کوچین اور کوٹائم میں برانچس ہیں ۔ اس تنظیم سے وابستہ پندرہ سو سے زائد نرسیس حیدرآباد کے ہاسپٹلس میں برسر خدمت ہیں ۔ فون نمبر 9392490923 پر ربط کریں ۔۔