نئی دہلی، 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) آل انڈیا ٹریڈرس کنفیڈریشن (کیٹ) کے زیراہتمام تاجروں کا تین روزہ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے ۔کیٹ نے آج بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر کے تاجر رہنما، کھدراکاروبار، ای کامرس، ٹیکس نظام اور براہ راست سیلنگ جیسے موضوعات پر گفتگو کریں گے ۔یہ اجلاس 25 جولائی تک چلے گا اور اس میں تقریبا ڈیڑھ ہزار تاجر رہنما شامل ہوں گے ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اجلاس کا افتتاح کریں گے ۔ وزیر خزانہ پیوش گوئل بھی بعد کے سیشن میں تاجروں سے خطاب کریں گے ۔فیڈریشن نے بتایا کہ ملک بھر کے بڑے تاجر رہنما کھدرا کاروبار سے متعلق کئی مسائل پر بات چیت کریں گے جن میں خاص طور پر جی ایس ٹی کو آسان بنانے ، والمارٹ-فلپ کارٹ ڈیل کا اثر، ای کامرس کے لئے پالیسی، کھدراکاروبار میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی حصے داری، ڈیجیٹل ادائیگی کی ضرورت اور روایتی کھدرا کاروبار کی ڈیجیٹلائیزیشن، تاجروں کو قرض کی آسان دستیابی، دہلی میں غیر قانونی دکانوں کی سیلنگ، فوڈ سیفٹی اور معیارات ایکٹ میں ترمیم، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا پارلیمنٹ میں منظور ہونا،، کھدرا کاروبار میں روزگار کے امکانات، مختلف ریاستوں میں پلاسٹک پرپابندی کا کاروبار پر اثروغیرہ شامل ہیں