پیرس۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے وزیراعظم نے سیاحوں سے خواہش کی ہے کہ وہ پیرس کی سیر کریں۔ یہاں رقم صرف کریں اور دارالحکومت کی ثقافتی تہذیب سے لطف اندوز ہوں تاکہ حالیہ دہشت گرد حملے کے پس منظر میں شہر کو ایک نیا حوصلہ مل سکے۔ وزیراعظم مینول واس نے فرانسیسی ریڈیو پر اُن تمام سیاحوں سے جنہوں نے حالیہ دِنوں میں پیرس کا دورہ منسوخ کردیا ہے، یہ پیام دیا کہ وہ پیرس آئیں اور سکیورٹی کی انہیں طمانیت دی جاتی ہے۔