پیرس میں پُراسرار ڈرون پروازوں سے حکام پریشان

پیرس۔ 24 فروری (سیاست ڈاٹ کام) فرانس میں سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ وسطی پیرس کے ایک مقامات پر کم سے کم پانچ ڈرون پرواز کرتے دیکھے گئے اور پولیس ان ڈرونس کو اُڑانے والے آپریٹرس کو پکڑنے میں ناکام ہوگئی۔ ذرائع نے کہا کہ فرانسیسی دارالحکومت میں کل رات سب سے پہلا ڈرون امریکی سفارت خانہ کے قریب اُڑتا ہوا دیکھا گیا۔ بعدازاں ایفل ٹاور، پلیس ڈی لا کونکورڈ اور انویلیدیز فوجی میوزیم کے قریب منگل کی صبح اولین ساعتوں میں ڈرون پرواز کرتے دیکھے گئے۔ تحقیقات سے قریبی ربط رکھنے والے دوسرے ذریعہ نے کہا کہ ’’یہ مربوط کارروائی ہوسکتی ہے لیکن فی الحال ہم اس کے بارے میں نہیں جانتے۔ اس ذریعہ اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ڈرون چلانے والے آپریٹرس کو پکڑنے کیلئے ہم نے ممکنہ کوشش کی لیکن ان کا پتہ نہیں چل سکا‘‘ فرانس میں گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی پراسرار ڈرون پروازیں دیکھی گئیں۔ 20 جنوری کو ایک بلاپائیلٹ طیارہ پیرس میں صدارتی قصر پر پرواز کرتا دیکھا گیا تھا۔ قبل ازیں 20 ڈڑونس نیوکلیئر توانائی پلانٹس پر پرواز کرتے دیکھے گئے تھے۔ سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ’’لیکن آج کی تاریخ تک بیک وقت صرف ایک رات کے دوران اس قدر بڑی تعداد میں ڈرونس پرواز کرتے نہیں دیکھے گئے تھے‘‘۔ فرانس میں اسلامی انتہا پسند حملوں کے خطرہ کے پیش نظر اختیار کردہ سخ، سکیورٹی چوکسی کے باوجود پولیس ہنوز اس بات کا پتہ چلانے میں ناکام ہوگئی ہے کہ ان ڈرونس کے پس پردہ کوئی کارفرما ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چھوٹے بلاپائیلٹ ڈرونس کے نیوکلیئر تنصیبات پر گرنے کی صورت میں ان تنصیبات کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوسکتا۔