پیرس حملہ کا مشتبہ ملزم گرفتار

بروسلز، 8 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پیرس حملوں کا مشتبہ ملزم محمد عبرینی کو آج گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے ایک ذریعہ نے یہ بات کہی جبکہ بلجیم کے ٹیلی ویژن اسٹیشن نے بتایا کہ اسے بروسلز کے ایک ڈسٹرکٹ میں پکڑا گیا ہے۔ پراسکیوٹرز کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروسلز کے ایرپورٹ اور میٹرو پر گزشتہ ماہ پیش آئے اسلامک اسٹیٹ کے مہلک حملوں کے سلسلے میں کئی گرفتاریاں کرلئے ہیں۔