پیرس تبدیلی ماحولیات معاہدہ کی /2 اکٹوبرکو توثیق:مودی

کیرالا میں بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں پر حملے ، تنقید کا نشانہ
کوزی کوڈ ۔ /25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان فہرست معاہدہ برائے تبدیلی ماحولیات کی /2 اکٹوبر کو توثیق کرے گا ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اس اچانک اعلان سے حاضرین کو حیرت زدہ کردیا ۔ گزشتہ سال فہرست معاہدہ طئے پایا تھا تاکہ سبز مکانی گیسوں کے اخراج کو محدود کیا جاسکے ۔ دریں اثناء وزیراعظم نے کیرالا میں بی جے پی اور آر ایس ایس کارکنوں پر حملوں کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں نظریاتی اختلافات کو برداشت کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ پر ملک گیر سطح کے مباحث ضروری ہیں ۔ انہوں نے اس موقع پر سیاسی تشدد کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ ریاست میں حملوں کا نشانہ بنے ہوئے بی جے پی اور ایس ایس کارکنوں کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے ذرائع ابلاغ پر زور دیا کہ وہ کتاب کے متن کو پڑھنے کا وقت نکالیں ۔ حالانکہ انہوں نے کسی تنظیم کا نام نہیں لیا لیکن بی جے پی اور قومی صدر امیت شاہ سی پی آئی ایم کو آر ایس ایس کارکنوں پر حملہ کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں ۔ نریندر مودی نے ایک پارٹی کارکن سے بھی ملاقات کی جو شدید زخمی ہوگیا تھا اور تین ماہ تک ہاسپٹل میں شریک تھا ۔