پیرس۔ 26 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پیرس نے قابض نازیوں کی گرفت میں 4 سال کے بعد اپنی آزادی کی 70 ویں سالگرہ کی خوشی منائی جس میں صدر فرینکوئی اولاند نے کہا کہ فرانس کا اب اخلاقی فریضہ ہے کہ اُن لوگوں کی اپیل کا جواب دے جو ڈکٹیٹروں کے پیرو تلے روندے جارہے ہیں یا بربریت کاشکار ہیں جیسا کہ اسلامک اسٹیٹ گروپ کا طرز عمل ہے ، جس نے شام اور عراق کے بڑے حصوں کو قبضہ میں کرلیا ہے ۔ پیرس کے سٹی ہال میں تقریر کرتے ہوئے اولاند نے کل کہا کہ پیرس کے شہریوں کی بغاوت 25 اگست 1944 سے ایک ہفتہ شروع ہوئی اور پھر آزادی حاصل ہوئی جس کے احساس کا اور کوئی جذبہ نہیں ہوسکتا ۔ فرانسیسی صدر نے کہاکہ اب موجودہ حالات میں بھی انھیں اور ساری دنیا کو ایسے گوشوں پر توجہ دینا چاہئے جہاں ظلم و ستم ہورہا ہے ۔