مرکزی سے پیاز کی برآمدات پر پابندی ختم کرنے پر منفی اثر
حیدرآباد ۔ 2 جنوری (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے پیاز کی برآمدات پر پابندی ختم کرنے کے بعد پیاز کی قیمتوں میں پھر ایک مرتبہ اضافہ ہورہا ہے۔ پیاز کی قیمت جو 50 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی تھی، بتدریج قیمت کم ہوکر گذشتہ ہفتہ 20 روپئے فی کیلو گرام ہوگئی تھی۔ برآمدات پر پابندی ہٹانے کے بعد اب اس کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اوسط سائز کی پیاز اب 25 روپئے فی کیلو گرام فروخت کی جارہی ہے۔ عثمان گنج مارکٹ کے ڈیلرس کے مطابق آئندہ ہفتہ پیاز کی قیمت 30 روپئے فی کیلو گرام ہونے کا امکان ہے۔