پہلے لوک پال آفس کی جلد ہی فائیو اسٹار ہوٹل سے منتقلی

نئی دہلی 2 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ملک کا پہلا لوک پال آفس جو دہلی کی فائیو اسٹار ہوٹل میں چلایا جارہا ہے، جلد ہی وہاں سے منتقل ہوجائے گا۔ فی الحال یہ آفس اشوکا ہوٹل سے چلایا جارہا ہے۔ ایک صحافی کی آر ٹی آئی درخواست پر پرسونل منسٹری نے جواب دیا کہ نئے مقام کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور ابھی تک اشوکاک ہوٹل کے کرایہ کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ 23 مارچ کو صدر رام ناتھ کووند نے جسٹس پناکی چندرا گھوش کو اس انسداد رشوت ستانی تنظیم کا چیرمین نامزد کیا تھا۔