پہلے تلنگانہ شوٹنگ فائنل مقابلے

گوتم کو گولڈ ‘ فیض کو سلور اور ڈاکٹر صابر علی خان کو برونز میڈل
حیدرآباد ۔ 17 ؍ اگسٹ ( سیاست نیوز) تلنگانہ کے پہلے ٹراپ شوٹنگ 2014 کے فائنل مقابلوں کا آج اختتام عمل میں آیا ۔ جس میں 25 شوٹرس نے حصہ لیا ۔ آرگنائزنگ سکریٹری وقار احمد نے شفیق نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کلے پیجن مینس شوٹنگ مقابلہ میں گوتم گیان چندانی کو گولڈ ‘ فیض بن جنگ کو سلور اور ڈاکٹر صابر علی خان کو برونز میڈل حاصل ہوا ۔ جونیئر منس مقابلوں میں زہیر حسین لطیف کو گولڈ میڈل حاصل ہوا ۔ 15 ویں اے پی اسٹیٹ شوٹنگ کے فائنل مقابلہ میں ڈاکٹر راما سنجے کو دوسرا مقام حاصل ہوا ۔