پٹھان کوٹ میں سخت چوکسی

پٹھان کوٹ ۔ 2 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک سرحد سے متصل پنجاب کے ضلع پٹھان کوٹ کے مواضعات میں آج چوکسی میں اضافہ کرتے ہوئے طلایہ گردی میں شدت پیدا کردی گئی۔ جب بی ایس ایف نے سرحد کے قریب پاکستان کی طرف تین تا پانچ مشتبہ افراد کو دیکھنے کے بعد پولیس کے متنبہ کیا۔ پٹھان کوٹ کے ایک ضلعی عہدیدار نے کہا کہ ’’ہند ۔ پاک سرحد کے قریب تمام دیہاتوں اور اطراف کے علاقوں میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور رات کی گشت میں شدت پیدا کی گئی ہے۔
قطب مینار کے قریب ہندو مندر کی اشیاء دستیاب:مہیش شرما
نئی دہلی ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مملکت وزیر ثقافت مہیش شرما نے راجیہ سبھا کو دیئے گئے ایک تحریری جواب میں بتایا کہ تاریخی یادگار قطب مینارکی ساری بنیادکو پانی سے محفوظ بنایاگیا ہے تاکہ اس یادگار کی بنیاد کی مضبوطی یقینی ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ قطب مینار کامپلکس کے قریب سائنسی کھوج کے دوران ہندو اور جین مندروں کے آثار قدیمہ کی اہمیت کی حامل اشیاء دستیاب ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطب مینار کے اطراف کھدائی نہیںکی گئی۔ بنیاد میں پتھروں کے ذریعہ تمام سراخ بند کئے گئے کیونکہ معمولی سی شگاف کی صورت میں یادگارکو بھاری نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتاہے۔