پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن پر لاوارث بیاگ سے سنسنی

پٹھان کوٹ۔26 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے اسٹیشن پر ایک لاوارث بیاگ کی دستیابی سے سنسنی پھیل گئی لیکن تلاشی لینے پر اس میں سے ملبوسات برآمد ہوئے اور یہ پتہ چلا کہ غلطی سے ایک سپاہی اپنا بیاگ بھول گیا تھا۔ پٹھان کوٹ ریلوے اسٹیشن پر 11:30 بجے دن جیسے ہی یہ بیاگ دستیاب ہوا، عوام کا تخلیہ کرادیا گیا اور اس روٹ پر ریلوے آمدورفت روک دی گئی تھی۔ بم ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے فوری پہنچ کر بیاگ کی تلاشی لی۔ گزشتہ ماہ پٹھان کوٹ فضائی اڈہ پر دہشت گرد حملہ کے بعد یہاں انتہائی سخت سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں۔ پٹھان کوٹ ایس ایس پی آر کے بخشی نے کہا کہ اس بیاگ میں یونیفارم، جوتے اور فوجی جوان کی دیگر اشیاء برآمد ہوئی۔ اس سے یہ پتہ چل گیا کہ بیاگ ایک فوجی جوان کا ہے۔