پٹنہ ۔ 25 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بہار پولیس نے2 افراد کو گرفتار کر کے جعلی کرنسی نوٹوں کے ریاکٹ کو بے نقاب کرنے کا دعوی کیا ہے جو کہ دیہاتوں میں چلایا جارہا تھا ۔ پٹنہ کے سینئیر پولیس سپرنٹنڈنٹ جتندر رانا نے بتایا کہ ملزمین کی تحویل سے 100 روپئے قدر کے 2 لاکھ جعلی نوٹ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ ٹرنٹنگ مشین ، کمپیوٹر اور اعلیٰ معیار کاغذ اور کٹنگ مشین اور دیگر اشیاء ضبط کرلی گئیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جعلی کرنسی کی تیاری کا مرکز نلندہ میں لہیری پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع تھا اور اسکان کے ذریعہ کرنسی تیار کررہے تھے اور یہ نوٹ دیہی علاقوں کی دکانات ، مارکٹس اور پٹرول پمپس پر چلا رہے تھے ۔